کراچی میں منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی میں گرفتار منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کا عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گزشتہ روز عدالت نے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی تھی، تاہم آج ملزمہ کو دوبارہ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جس پر عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، جس کے بعد پولیس ملزمہ کو اپنی تحویل میں لے کر روانہ ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف ماضی میں درج مقدمات کی تفصیلات بھی اکٹھی کر لی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں گارڈن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا تھا، جبکہ اس کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی کوکین اور دیگر نشہ آور اشیا برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ 3روزہ د ورےپرچین پہنچ گئے
مئی 13, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جسٹس کےکےآغانے وفاقی آئینی عدالت کےجج کاحلف اٹھالیا
نومبر 15, 2025 -
پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کاجسمانی ریمانڈ،عدالت کابڑاحکم
ستمبر 12, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














