پنجاب میں 1600 کلومیٹر ریلوے ٹریک اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ

0
100

پنجاب حکومت نے ریلوے نظام کو جدید بنانے کیلئے بڑے منصوبے کا اعلان کر دیا، جس کے تحت صوبے بھر میں 1600 کلومیٹر ریلوے ٹریک اپ گریڈ کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کا مقصد مختلف شہروں اور اضلاع کے درمیان سفری سہولیات اور رابطوں کو بہتر بنانا ہے، جبکہ اس سے 8 کروڑ سے زائد افراد مستفید ہونے کی توقع ہے۔

منصوبے میں نارووال، سیالکوٹ، فیصل آباد، شیخوپورہ، رائیونڈ، پاکپتن، لودھراں، کوٹ ادو اور ڈیرہ غازی خان سمیت کئی علاقوں کے ریلوے روٹس شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک مجوزہ فاسٹ ٹرین منصوبے پر بھی غور کیا گیا، جس کا مقصد مسافروں کو تیز اور جدید سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے انفراسٹرکچر کی بہتری سے نہ صرف سفر آسان ہوگا بلکہ صوبے میں تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

Leave a reply