ایرانی نژاد اداکارہ مندانا کریمی کا 16 سال بعد بھارت چھوڑنے کا اعلان

0
6

مندانا کریمی نے 16 سال بعد بھارت چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی ایرانی نژاد اداکارہ نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد بھارت چھوڑ رہی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے 18 برس کی عمر میں ایران چھوڑا تھا اور اداکاری کے خواب کو پورا کرنے کیلئے بھارت منتقل ہوئی تھیں، تاہم اب وہ اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جا رہی ہیں۔

مندانا کریمی نے کہا کہ بھارت کو الوداع کہنا ان کیلئے آسان نہیں ہوگا کیونکہ انہوں نے تقریباً 16 سال یہاں گزارے اور اسے اپنا دوسرا گھر سمجھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے ابھی یہ واضح نہیں کیا کہ وہ بھارت چھوڑنے کے بعد کس ملک منتقل ہوں گی۔

اداکارہ نے اپنی گفتگو میں یہ بھی کہا کہ انہیں گزشتہ کئی برسوں سے فلم انڈسٹری میں مناسب سپورٹ نہیں ملی جبکہ وہ ایران کی موجودہ صورتحال کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار بھی رہیں۔

مندانا کریمی کے مطابق وہ گزشتہ 6 برسوں سے فلموں میں کام نہیں کر رہیں اور یہ فیصلہ انہوں نے خود کیا تھا۔

Leave a reply