حکومت کا نجی سکولوں کیخلاف ایکشن،ایک ماہ سے زائد فیس لینےپر پابندی لگا دی

0
6

اسلام آباد میں نجی اسکولوں کی جانب سے ایک ماہ سے زائد ایڈوانس فیس وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے غیر قانونی طور پر چلنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف بھی سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ طلبہ اور والدین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کو بھاری جرمانے، آڈٹ اور سیل کیے جانے جیسی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پیرا کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق اب نجی اسکول صرف ایک ماہ کی فیس پیشگی وصول کر سکیں گے، جبکہ تعلیمی سیشن کے 12 ماہ سے زائد کسی بھی قسم کی اضافی فیس لینا ممنوع ہوگا۔

حکام کے مطابق والدین سے غیر قانونی یا اضافی فیسیں وصول کرنے والے اداروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

چیئرمین پیرا ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کہا ہے کہ والدین اور طلبہ کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، جبکہ شکایات کے فوری ازالے کیلئے خصوصی شکایت سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply