رجسٹریشن کے بغیر سکول نہیں چلیں گے، حکومت کا واضح پیغام

0
6

سندھ میں بغیر رجسٹریشن چلنے والے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ رفیعہ جاوید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رجسٹریشن کے بغیر کسی بھی اسکول میں داخلے یا کلاسز کا آغاز قانوناً ممنوع ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر محفوظ اور غیر معیاری عمارتوں میں قائم اسکولوں پر سخت تشویش پائی جاتی ہے، اور نجی تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل پیشگی منظوری لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق بغیر رجسٹریشن اسکول چلانے والوں کے خلاف بندش اور جرمانوں کی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کی حفاظت، فائر سیفٹی، صاف پانی کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولیات کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کے مطابق نجی اسکولوں میں الگ واش رومز اور محفوظ تعلیمی ماحول کی فراہمی بھی لازمی ہے، جبکہ تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز سے قبل رجسٹریشن کا حصول ضروری قرار دیا گیا ہے۔

Leave a reply