پاک چین دوستی کے 75سال، اسٹیٹ بینک کا 75روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنےکااعلان

پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی یادگاری سکے کا ڈیزائن جاری کر دیا گیا۔
سکے کے اگلے حصے کے وسط میں ابھرتے ہوئے انداز میں ہلال اور پانچ کونوں والا ستارہ دکھایا گیا ہے۔ اس کے اوپری کنارے پر اردو رسم الخط میں “اسلامی جمہوریہ پاکستان” تحریر ہے۔ ہلال کے نیچے گندم کی دو خوشوں کے درمیان 2026 کا سال درج کیا گیا ہے۔ سکے کی مالیت 75 ہندسے کی صورت میں نمایاں ہے جبکہ دوسری جانب اردو میں “روپیہ” لکھا گیا ہے۔
سکے کے پچھلے حصے پر پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے خصوصی نقش و نگار شامل کیے گئے ہیں۔ اوپری حصے پر انگریزی میں “پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ” جبکہ نچلے حصے میں “اعتماد، دوستی، تعاون” کے الفاظ درج ہیں۔
سکے کے مرکز میں اسلامی جمہوریہ پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے قومی پرچم نمایاں کیے گئے ہیں۔ پرچموں کے نیچے خوبصورت انداز میں 75 کا ہندسہ بنایا گیا ہے جو اس تاریخی موقع کی علامت ہے، جبکہ اس کے اطراف میں 1951 اور 2026 کے سال درج کیے گئے ہیں۔
مزید برآں، قومی پرچموں کے اوپر اردو اور چینی زبان میں “پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال” کی عبارت بھی شامل کی گئی ہے، جو دونوں ممالک کے دیرینہ اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














