ایران امریکامعاہدہ کاامکان،فیلڈمارشل عاصم منیرتہران سے روانہ

0
8

ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد تہران سے روانہ ہو گئے ہیں، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ایران سے واپسی اختیار کر لی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے ایک روزہ دورۂ تہران کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت متعدد اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل تھے، جہاں مختلف اہم امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ادھر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی گزشتہ ہفتے سے تہران میں موجود تھے اور انہوں نے بھی اہم ملاقاتوں میں شرکت کی۔

Leave a reply