انگلینڈ کا ایشیز 2027 کی تیاری کیلیے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے کا امکان

0
5

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2027 میں ایک خصوصی ٹیسٹ میچ کھیلے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مجوزہ میچ مئی 2027 میں اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جا سکتا ہے، جبکہ اسی عرصے کے دوران انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) بھی جاری ہوگی۔

مزید کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کی ایشیز سیریز کا آغاز بعد میں ٹرینٹ برج میں ہوگا، جہاں طویل وقفے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی متوقع ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان رواں سال اگست میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی شیڈول ہے، جس میں پہلا ٹیسٹ 19 اگست کو ہیڈنگلے، دوسرا 27 اگست کو لارڈز اور تیسرا 9 ستمبر کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔

Leave a reply