جنوبی پنجاب کی پہلی نجی ایئرلائن ’’ساؤتھ ایئر‘‘جلد اڑان بھرنے کے لیے تیار

0
8

اسلام آباد: جنوبی پنجاب کی پہلی نجی ریجنل ایئرلائن ’’ساؤتھ ایئر‘‘نے کراچی، گوادر اور سکھر کے لیے ٹیسٹ پروازیں کامیابی سے مکمل کر لی ہیں، جس کے بعد جلد باقاعدہ فضائی آپریشن شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق ٹیسٹ پروازوں کے دوران پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کے انسپکٹرز نے طیاروں کی کارکردگی، حفاظتی اقدامات اور مجموعی آپریشنل نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ایئر جون کے پہلے ہفتے سے اپنی باقاعدہ پروازوں کا آغاز کرے گی، ابتدائی مرحلے میں کراچی سے کوئٹہ، گوادر اور تربت کے لیے فلائٹس چلائی جائیں گی۔

ایئرلائن کا مقصد ملک کے بڑے شہروں کو دور دراز اور کم سہولیات والے علاقوں سے جوڑنا ہے تاکہ علاقائی فضائی رابطوں کو بہتر بنایا جا سکے۔

انتظامیہ کے مطابق مستقبل میں اسلام آباد، سکھر، ملتان، پشاور، لاہور اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں کے لیے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی، جبکہ گلگت اور اسکردو جیسے شمالی علاقوں کو بھی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔

ساؤتھ ایئر کے مطابق ابتدائی طور پر دو اے ٹی آر 72-600 طیارے فلیٹ میں شامل کیے گئے ہیں جبکہ مزید دو طیارے بھی جلد آپریشن کا حصہ بنیں گے۔

Leave a reply