بنگلہ دیشی ٹرمپ نامی بھینساسیکیورٹی خدشات کےباعث چڑیاگھرمنتقل

0
3

بنگلہ دیشی ٹرمپ نامی بھینسےکوسیکیورٹی خدشات کےباعث چڑیاگھرمنتقل کردیاگیا۔
بنگلہ دیش کے چڑیاگھر میں ٹرمپ نامی بھینسادیکھنے والوں کا رش لگ گیا۔بھینسے کو اصل میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ذبح کیا جانا تھا لیکن سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت نے اسے دارالحکومت کے چڑیا گھر میں منتقل کرنے کا حکم دیا، جہاں شدید گرمی میں بھی بڑی تعداد میں لوگ اسے دیکھنے کے لیے آرہے ہیں۔
ڈھاکہ کے ایک طالب علم محمد نسیم نے کہا کہ اس کی آنکھوں، بالوں کے انداز اور جلد کے رنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت ہے۔
بھینسے کو دیکھنے کے لیے چڑیا گھر کا دورہ کرنے والے ڈھاکہ کے رہائشی محمد جوینال عدیدین نے کہا کہ ایک فارمی جانور کو دنیا کے سب سے بااثر لیڈروں میں سے ایک کا نام دینا یقیناً غلط کام تھا۔ یہ بے عزتی لگتی ہے۔ میرے خیال میں جس کسان نے یہ کیا اس نے غلط فیصلہ کیا۔
بھینسے کو عید الاضحی پر ذبح کیا جانا تھا لیکن وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے پولیس کو اسے تحویل میں لینے کا حکم دیا تو حکام نے خریدار کو رقم واپس کر دی۔

Leave a reply