مومنہ اقبال ہراسانی کیس، ایم پی اے اور اہلیہ کی ضمانت منظور

0
7

لاہور میں اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا کی جانب سے دائر عبوری ضمانت کی درخواستوں پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت منظور کر لی۔

ایڈیشنل سیشن جج عرفان شیخ نے کیس کی سماعت کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کی عبوری ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق دونوں ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ انہیں 50، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

عدالت نے مزید کہا ہے کہ درخواست گزار آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں تاکہ کیس کی مزید کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔

واضح رہے کہ مقدمہ سائیبر کرائم اور متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply