فیفاورلڈ کپ ٹرافی کی مالی قیمت کتنی ہے؟سوال نےنئی بحث چھیڑدی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے قریب آتے ہی دنیا بھر کے فٹبال شائقین کی توجہ نہ صرف ٹورنامنٹ پر بلکہ اس مشہور ٹرافی پر بھی مرکوز ہو گئی ہے جسے جیتنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے۔
ارجنٹینا اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے میدان میں اترے گا جبکہ فرانس، اسپین، انگلینڈ اور پرتگال مضبوط امیدواروں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ایک سوال بھی زیر بحث ہے کہ م
موجودہ فیفا ورلڈ کپ ٹرافی تقریباً 37 سینٹی میٹر بلند اور 6 کلوگرام وزنی ہے۔ اسے 18 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کے نچلے حصے میں سبز رنگ کے قیمتی پتھر مالاکائٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق صرف اس میں استعمال ہونے والے مواد کی مالیت تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر (پاکستانی تقریباً 6 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد) بنتی ہے، تاہم اس کی تاریخی اور علامتی اہمیت اسے کہیں زیادہ قیمتی بنا دیتی ہے۔
اندازوں کے مطابق اگر کبھی اس اصل ٹرافی کی نیلامی کی جائے تو اس کی قیمت 2 کروڑ ڈالر (پاکستانی تقریباً 5 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد) تک پہنچ سکتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ٹرافی مکمل طور پر ٹھوس سونے کی نہیں بلکہ اندر سے خالی ہے تاکہ اسے آسانی سے اٹھایا جا سکے۔
واضح رہے کہ فیفا اصل ٹرافی ہمیشہ اپنی تحویل میں رکھتا ہے جبکہ فاتح ٹیم کو اس کی یادگاری نقل فراہم کی جاتی ہے۔















