عوام نے احتجاج کی کال مسترد کر دی،کاروبار معمول کے مطابق جاری ہے ، شاہ غلام قادر

0
4

آزاد کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر نے عوامی ایکشن کمیٹی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا امن مخالف ایجنڈا مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے احتجاج کی کال کو مسترد کر دیا ہے، جس کے بعد آج پورے آزاد کشمیر میں کاروبار معمول کے مطابق جاری ہے اور بازار کھلے ہیں۔

شاہ غلام قادر کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی پہلے بھی متعدد بار امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کر چکی ہے، تاہم اس بار بھی انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام پرامن ہیں اور اپنے روزگار میں مصروف ہیں، جبکہ کسی بھی قسم کی بدامنی کو عوامی حمایت حاصل نہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صورتحال کو کنٹرول میں رکھا اور شرپسند عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور انتخابات پُرامن اور جمہوری انداز میں ہوں گے۔

نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے امن و استحکام سے متعلق مؤقف کو بھی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

Leave a reply