گوگل کروم میں اے آئی موڈ کا نیافیچرمتعارف کرانےکی تیاری

0
12

گوگل اپنی ویب براؤزر کروم میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے جس کے تحت روایتی سرچ کے بجائے صارفین کو براہِ راست اے آئی موڈ میں منتقل کیا جائے گا۔

ونڈوز رپورٹ کے مطابق یہ تجرباتی فیچر کروم کینیری کے تازہ ترین ڈیسک ٹاپ ورژن میں دیکھا گیا ہے۔ اس فیچر کو فعال کرنے کے بعد ایڈریس بار میں کوئی بھی تلاش کرنے پر صارف روایتی سرچ نتائج کے بجائے براہِ راست اے آئی موڈ میں چلا جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تبدیلی صارفین کے لیے غیر معمولی ہو سکتی ہے کیونکہ وہ برسوں سے گوگل سرچ کے روایتی انداز کے عادی ہیں۔

فی الحال یہ فیچر بطور ڈیفالٹ فعال نہیں اور اسے صرف chrome://flags کے ذریعے دستی طور پر آن کیا جا سکتا ہے، جبکہ یہ سہولت صرف کینیری چینل تک محدود ہے۔

گوگل کے مطابق یہ محض ایک تجرباتی فیچر ہے اور اس وقت اسے عام صارفین کے لیے متعارف کرانے کا کوئی حتمی منصوبہ موجود نہیں۔

Leave a reply