خشک سالی کا خاتمہ، سائنسدانوں نے ہوا سے پانی بنانے والی انقلابی مشین تیار کر لی

0
8

امریکا کے سائنسدانوں نے پانی کے بحران کے حل کے لیے ایک نئی اور انقلابی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے ہوا سے براہِ راست پینے کا صاف پانی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا یونیورسٹی کے کیمیا دان اور نوبل انعام یافتہ سائنسدان عمر یاغی نے ایسی جدید مشین تیار کی ہے جو ہوا میں موجود نمی کو استعمال کرتے ہوئے پانی پیدا کرتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ مشین روزانہ تقریباً 1000 لیٹر تک صاف پانی بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، حتیٰ کہ کم نمی والے علاقوں میں بھی یہ مؤثر طریقے سے کام کر سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس ٹیکنالوجی میں خاص مواد “میٹل آرگینک فریم ورکس” استعمال کیا گیا ہے، جو ہوا سے نمی کو جذب کرکے محفوظ کر لیتا ہے۔ بعد ازاں سورج کی حرارت یا کم توانائی کے ذریعے اس نمی کو پانی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

یہ جدید یونٹس کنٹینر کے سائز کے ہیں اور بجلی کے بڑے نظام کے بغیر بھی کام کر سکتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں دور دراز اور خشک علاقوں میں استعمال کے لیے موزوں قرار دیا جا رہا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں پانی کی قلت کے مسئلے کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے اور ہر گھر میں ایسے سسٹمز نصب کیے جا سکتے ہیں جیسے آج کل سولر پینلز استعمال کیے جاتے ہیں۔

Leave a reply