حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ایک بار پھر رابطہ، عمران خان سے ملاقات میں پیش رفت کا امکان

0
7

وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان ایک مرتبہ پھر رابطہ قائم ہوا ہے، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے معاملے میں پیش رفت کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے اعلیٰ سطحی حکام نے پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کیا، جس کے نتیجے میں عمران خان سے ملاقات کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات سے متعلق آئندہ چند گھنٹوں میں اہم پیش رفت سامنے آ سکتی ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت سہیل آفریدی کی جانب سے کیے جانے والے اہم رابطوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔

سیاسی حلقے اس رابطے کو حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری کشیدگی میں ممکنہ پیش رفت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

Leave a reply