پاکستان سمیت دنیابھرمیں فیس بک اور انسٹاگرام ڈاؤن، صارفین کو مشکلات کا سامنا

0
9

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی سروس میں تعطل پیدا ہوگیا ہے، جس کے باعث صارفین کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صارفین کے مطابق میٹا کی ذیلی ایپ فیس بک پر میسجز بھیجنے اور پوسٹس شیئر کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

اس کے علاوہ انسٹاگرام کی سروس بھی متاثر ہوئی ہے، جہاں صارفین کو لاگ ان کے دوران دشواری کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس میں تعطل سے متعلق شکایات کا اظہار کیا ہے، تاہم میٹا کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Leave a reply