نیشنل چیمپئن شپ 2026: پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی، متعدد میڈلز جیت لیے

0
27

ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈکوارٹرز قلعہ گجر سنگھ لاہور کی پولیس ٹیم نے نیشنل چیمپئن شپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد میڈلز اپنے نام کر لیے۔

نیشنل چیمپئن شپ کے مقابلوں میں جوڈو، پاورلفٹنگ اور رسہ کشی سمیت مختلف کھیلوں کی کیٹیگریز میں کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی اور نمایاں کارکردگی دکھائی۔

اس موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹرز منزہ کرامت نے کھلاڑیوں کو مدعو کیا اور ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا، جہاں انہیں تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔

پاکستان پولیس ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ، سلور اور برونز میڈلز حاصل کیے۔

تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز بابر شوکت، ریزرو انسپکٹر لائن رضا ذاکر اور لائن افسر احسان الحق بھی موجود تھے۔

نیشنل چیمپئن شپ میں خواتین پولیس ٹیم نے بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ایس پی منزہ کرامت نے کہا کہ پولیس ٹیم کے کھلاڑیوں نے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر محکمہ کا نام روشن کیا ہے اور ان کی کامیابیاں قابل فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سہولیات کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Leave a reply