فی کس آمدنی میں نمایاں اضافہ،1751 سےبڑھاکر 1901 ڈالر کی سطح عبور کر گئی

0
6

 وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت اہم اشاریوں میں بہتری کی جانب گامزن ہے اور ملکی معیشت کا حجم بڑھ کر 452 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جبکہ فی کس آمدنی 1751 ڈالر سے بڑھ کر 1901 ڈالر ہوگئی ہے۔

بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کا تیسرا بجٹ پیش کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس موقع پر انہوں نے اتحادی جماعتوں کے تعاون کو بھی سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ قومی کامیابیوں نے پاکستان کے دفاعی تشخص کو مزید مضبوط کیا ہے اور عالمی سطح پر ملک کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply