عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

0
13

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ہے۔تیل کی قیمتوں میں تین فیصد سے زائد کمی ہو گئی ہے۔

برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 3.37 فیصد کمی کے بعد 87.33 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔یہ قیمت مارچ کے اوائل کے بعدکی کم ترین قیمت ہے۔امریکی خام تیل ویس ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 3.23 فیصد سستا ہوا ہے جس کے بعد فی بیرل قیمت 84.88 ڈالر پر بند ہوئی ، یہ قیمت کی اپریل کے بعد کم ترین سطح سمجھی جا رہی ہے۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجوہات میں امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبریں ہیں جن کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

Leave a reply