وفاقی بجٹ میں سپریم کورٹ کیلئے 7 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد مختص

0
13

وفاقی بجٹ میں سپریم کورٹ آف پاکستان کیلئے 7 ارب 44 کروڑ 7 لاکھ 54 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق یہ رقم عدالتی ادارے کے تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر انتظامی اخراجات پر خرچ کی جائے گی۔ گزشتہ مالی سال سپریم کورٹ کے اخراجات 6 ارب 48 کروڑ 40 لاکھ 71 ہزار روپے رہے تھے۔

دستاویزات کے مطابق افسران اور ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 4 ارب 43 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ آپریٹنگ اخراجات کیلئے ایک ارب 38 کروڑ 49 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

اسی طرح ریٹائرمنٹ مراعات کیلئے 26 کروڑ روپے، گرانٹس اور سبسڈیز کی مد میں 2 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید برآں اثاثوں کیلئے 72 کروڑ روپے، سول ورکس کیلئے 23 کروڑ روپے جبکہ مرمت اور دیکھ بھال کیلئے 36 کروڑ 59 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

Leave a reply