ٹریفک پولیس ان ایکشن، 53 ای چالان والی گاڑی کیخلاف قانونی کارروائی

0
8

لاہور میں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے تحت ٹریفک پولیس نے گلبرگ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے ادا نہ کرنے والی ایک لگژری گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑی کا ریکارڈ چیک کرنے پر مجموعی طور پر 53 ای چالان سامنے آئے، جن کی مد میں 1 لاکھ 25 ہزار 600 روپے کے جرمانے واجب الادا تھے۔

حکام کے مطابق گاڑی کے مالک نے متعدد بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کیں، جن میں 13 مرتبہ سگنل توڑنا، 32 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی اور 8 مرتبہ اوور اسپیڈنگ شامل ہے، جس کے باعث مختلف اوقات میں ای چالان جاری کیے گئے۔

ٹریفک پولیس نے موقع پر واجب الادا جرمانہ وصول کرنے کے بعد گاڑی مالک کے حوالے کر دی۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق ای چالان کی ادائیگی نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں تاکہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a reply