حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کااعلان

0
9

وفاقی حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کر دیا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپیہ 97 پیسے کمی کی گئی ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 297روپے 53 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 309روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے ۔
جبکہ حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے جس کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 231 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

Leave a reply