ایران کے سابق رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اتوار کو ادا کی جائےگی

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے سابق رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اتوار کو ادا کی جائے گی تاہم ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ نماز کون پڑھائے گا۔
بی بی سی فارسی نے مقامی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ عوام کو ہفتے کے روز(آج) خامنہ ای کو 24 گھنٹے تک الوداع کہنے کی اجازت دی گئی تھی جبکہ اتوار کو خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی، جس کے بعد عوامی سطح پر علی خامنہ ای کی الوداعی تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ایرانی میڈیا کی جانب سے شائع کیے گئے ایک اعلان کے مطابق علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے دعائیہ تقریب کل صبح 6 بجے تہران کی ایک مسجد میں منعقد کی جائے گی۔
یاد رہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے مجتبیٰ خامنہ ای کو عوامی سطح پر نہیں دیکھا گیا، جب ان کے والد اور خاندان کے متعدد افراد 40 روزہ جنگ کے پہلے روز مارے گئے تھے۔















