دو روز اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی ریکارڈ کی

دو روز اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی ریکارڈ کی ہوگئی۔
مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1100 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 39 ہزار 836 روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 77 ہزار 88 روپے ہو گئی ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 48 روپے کمی کے ساتھ 6 ہزار 716 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی کمی کا رجحان رہا جہاں سونا 11 ڈالر سستا ہو کر فی اونس 4 ہزار 174 ڈالر پر آ گیا۔















