بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لئے جو کر سکتےتھے کیا،وفاقی وزیر خزانہ

0
6

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی اور اس سلسلے میں جو ممکن تھا، وہ کیا گیا۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 18.5 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، جبکہ پانڈا بانڈ بھی کامیابی سے جاری کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ درمیانی مدت کی ٹیکس پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مرتب کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی توجہ کرپشن کے خاتمے، ٹیکس نظام کو آسان بنانے اور معیشت کو مزید مستحکم کرنے پر مرکوز ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ہر ملک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا حکومت کی خواہش ہے۔

انہوں نے بتایا کہ این ایف سی ایوارڈ سے متعلق مشاورت جاری ہے اور اس حوالے سے صوبوں کے تعاون کو سراہتے ہیں۔

Leave a reply