ٹرمپ کااٹلی کی وزیراعظم سےسفارتی تنازع نرم کرنےکاعندیہ

0
6

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےاٹلی کی وزیراعظم جارجیامیلونی سفارتی تنازعہ نرم کرنےکاعندیہ دےدیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر اٹلی کی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی سے حالیہ سفارتی تنازع نرم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دراصل ایک اچھی شخصیت ہیں۔
امریکی صدر نے ترک صدر اردوان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ اگرچہ میرے اور میلونی کے تعلقات میں کچھ تلخی پیدا ہوئی تھی، تاہم میں اب بھی انہیں ایک اچھی شخصیت سمجھتا ہوں۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے تعلقات خراب ہو گئے تھے کیونکہ انہوں نے ہماری مدد کرنے سے انکار کیا، وہ آبنائے ہرمز کے معاملے میں ہمارے ساتھ شامل نہیں ہوئیں، مجھے اس بات پر مایوسی ہوئی، لیکن میں انہیں پسند کرتا ہوں، وہ واقعی ایک اچھی شخصیت ہیں، البتہ میرے خیال میں انہوں نے غلط فیصلہ کیا۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ ماہ دونوں رہنماؤں کے درمیان سخت لفظی تنازع دیکھنے میں آیا تھا۔

Leave a reply