صحت کےشعبےمیں ٹیکنالوجی کی انٹری،دنیا کی پہلی مکمل خودکار روبوٹک فارمیسی متعارف

0
8

دنیا کی پہلی مکمل خودکار روبوٹک فارمیسی متعارف،دوائی اب فارماسسٹ نہیں،روبوٹ دے گا ۔
ادویات کی فراہمی کے شعبے میں ایک بڑی تکنیکی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں کیلیفورنیا کی روبوٹکس کمپنی کیونے دنیا کی پہلی مکمل خودکار روبوٹک فارمیسی متعارف کرا دی ہے۔ اس جدید نظام میں اب روایتی فارماسسٹ کے بجائے روبوٹ نسخے کی تصدیق، ادویات کی گنتی، پیکنگ اور مریض تک درست دوا کی فراہمی جیسے مراحل انجام دیتا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ خودکار نظام امریکہ میں سب سے زیادہ تجویز کی جانے والی 250 سے زائد عام ادویات کو سپورٹ کرتا ہے اور متعدد خودکار حفاظتی و تصدیقی مراحل کی بدولت ادویات کی فراہمی میں غلطیوں کے امکانات کم کرتا ہے۔
روبوٹک فارمیسی کے ذریعے نسخے تیار کرنے کی لاگت 96 فیصد تک کم ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جبکہ اسے ہسپتالوں، کلینکس، ریٹیل فارمیسیوں اور دور دراز علاقوں کی طبی سہولیات میں استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
کمپنی نے اس منصوبے کی توسیع کے لیے 12.6 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری بھی حاصل کر لی ہے اور ایک بڑی قومی فارمیسی چین کے ساتھ اس نظام کی تنصیب کا معاہدہ بھی کر لیا ہے، جس سے توقع کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں ادویات کی فراہمی مزید تیز، محفوظ، کم لاگت اور زیادہ مؤثر ہو جائے گی۔

Leave a reply