پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجزمیں نشستوں میں اضافے کی منظوری

0
6
پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں نشستوں میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اجلاس میں 475 نشستیں بڑھانے کی منظوری دی۔پنجاب کے میڈیکل کالجز میں سیٹوں کی تعداد 3476 سے بڑھ کر 3951 ہو گئی، میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں نشستوں کی مجموعی تعداد 3766 سے بڑھ کر 4241 ہو گئی۔
وزیر صحت پنجاب سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ نشستوں میں اضافے پر سیکریٹری صحت اور ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ نشستوں میں اضافے پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Leave a reply