امریکی حملے جاری رہے توخطے میں نئے محاذ کھل سکتے ہیں،ترجمان ایرانی فوج

ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے خبردار کیا ہے کہ امریکی حملے جاری رہے تو جنگ کا دائرہ وسیع ہو سکتا ہے اور نئے محاذ کھل سکتے ہیں۔
ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیاکے مطابق ایران کی مسلح افواج کی صلاحیتوں کا بڑا حصہ ابھی استعمال نہیں کیا گیا، جبکہ کسی بھی دشمن کارروائی کا جواب حالات کے مطابق دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران علاقائی تعاون کا خواہاں ہے اور اس کی ترجیح ملکی سلامتی اور قومی مفادات کا تحفظ ہے۔















