تعلیمی اداروں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا نیاشیڈول جاری

0
7

تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا نیا شیڈول جاری کر دیاگیا ،سکول 18 جولائی سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے مری اور کوٹلی ستیاں کے تمام تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے جاری کردہ آفیشل نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مری اور کوٹلی ستیاں کے تمام سرکاری اور نجی سکول 18 جولائی سے 31 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیوں کے لیے بند رہیں گے۔پہاڑی علاقوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیشِ نظر کیے جانے والے اس فیصلے سے طلبہ اور اساتذہ دونوں کو شدید گرمی میں بڑی راحت ملے گی۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ مختصر تعطیلات ختم ہونے کے بعد تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو جائیں گی اور مری اور کوٹلی ستیاں کے سکول یکم اگست سے باقاعدہ کھلیں گے۔
یاد رہے اس سے قبل بلوچستان کے محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے کے سرد علاقوں میں واقع تمام سرکاری و نجی سکولوں کے لیے موسم گرما کی مختصر تعطیلات کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا تھا۔
سیکریٹری سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ تمام اضلاع میں سکول 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک بند رہیں گے۔

Leave a reply