
ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان اور کویت کے درمیان ایک ممکنہ دفاعی معاہدے پر ابتدائی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق کویت اسلام آباد کے ساتھ سعودی عرب طرز کے دفاعی تعاون کا خواہاں ہے، جبکہ اس معاہدے کے بدلے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں تعاون اور سرمایہ کاری ملنے کا امکان ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، تاہم اس وقت نہ تو پاکستانی فوجی دستوں کی تعیناتی پر غور کیا جا رہا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی فیصلہ زیرِ غور ہے۔















