پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ،نوٹیفکیشن جاری

0
10

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافہ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا گیا ہے، جو آئندہ قیمتوں کے اعلان تک نافذ العمل رہیں گی۔

Leave a reply