جسٹس مسرت ہلالی ریٹائر ، فل کورٹ ریفرنس میں خدمات کو خراج تحسین پیش

0
6

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی عہدے سے ریٹائر ہو گئیں۔ ان کے اعزاز میں چیف جسٹس کی زیرِ صدارت سپریم کورٹ کے پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوا۔
فل کورٹ ریفرنس میں سپریم کورٹ کے 9 ججز نے اسلام آباد سے شرکت کی، جبکہ 4 ججز کراچی اور 3 ججز لاہور رجسٹری سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
تقریب کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کا پیغام پڑھ کر سنایا، جس میں جسٹس مسرت ہلالی کی عدالتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

Leave a reply