جیسے لاہور پیارا ہو گیا ہے، میری خواہش ہے کہ ہمارا کراچی بھی ویسے بہتر ہو،ادا کار سچل افضل

0
5

پاکستانی اداکار سچل افضل نے کراچی اور لاہور کے موازنے کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بھی ڈرامے بنتے ہیں، ان میں سے زیادہ تر کی شوٹنگ کراچی میں ہوتی ہے، جبکہ جو فیشن شوٹس یا کمرشل شوٹس ہوتے ہیں، وہ زیادہ تر لاہور میں ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں جیسے لاہور پیارا ہو گیا ہے اور وہاں کی سڑکیں اور انفرا اسٹرکچر بہتر ہو گیا ہے، آپ کو لگتا ہے کہ پاکستان کسی نہ کسی طرح ترقی یافتہ ملک کہلانے کی راہ پر گامزن ہے۔
میری بس یہ خواہش ہے کہ ہمارا کراچی بھی ویسے بہتر ہو۔ یہاں کی سڑکیں بھی اب کافی بہتر ہونا شروع ہوئی ہیں۔

Leave a reply