
اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر 2 اراکین کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر اور سندھ و بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی آئینی مدت مکمل ہونے پر نئی تعیناتیوں کے لیے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور سندھ و بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی آئینی مدت مکمل ہوچکی ہے، لہٰذا الیکشن کمیشن کے اہم آئینی عہدوں پر فوری تعیناتی کی جائے۔















