انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خوفناک زلزلہ ، 20 افرادجاں بحق

انڈونیشیا کے ساحل کے قریب 7.7 شدت کا زلزلہ آنےسے 20 افرادزندگی کی بازی ہارگئے۔
زلزلے کے بعد حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کی، تاہم بعد ازاں زلزلے کے تقریباً 3 گھنٹے بعد سونامی کی وارننگ ختم کردی گئی۔
رائٹرز کے مطابق زلزلہ تقریباً 35 کلومیٹر گہرائی میں آنے کی اطلاع دی گئی، تاہم مختلف زلزلہ پیما اداروں کی جانب سے گہرائی کے اعداد و شمار مختلف بتائے گئے ہیں۔
انڈونیشیا کے حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے20افراد اس وقت ملبے تلے دب کر جان سے گئے جب وہ اپنے گھروں میں سو رہے تھے۔















