355 پاکستانی و غیرملکی شخصیات کو سول ایوارڈ دینےکی منظوری

0
50

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے پاکستانی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈ دینےکی منظوری دی ہے۔
سول ایوارڈز دینے کی تقریب آئندہ سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پر ہوگی 355 شخصیات کو مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر ایوارڈز دیے جائیں گے۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار،وزیرداخلہ محسن نقوی کو نشان امتیاز سے نوازا جائےگاوفاقی وزرا احد چیمہ،محمد اورنگزیب،بلال اظہر کونشان امتیاز سے نوازا جائےگا۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان ،چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کوستارہ امتیازسےنوازاجائےگا ۔
علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی ،وفاقی وزیر انجینئر امیرمقام کو ہلال امتیاز سے نوازا جائےگا۔گلوکارہ ترنم ناز اوراداکارہ نشو بیگم کو ستارہ امتیاز ،ثانیہ سعید کو تمغہ حسن کارکردگی ملےگا۔
اداکار ہ ماریہ واسطی اور ذوہیب حسن ،شیرازاپل کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جائےگا شوٹرکشمالہ طلعت ،صادق محمد کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جائےگا۔

Leave a reply