شدید مخالفت کے بعد حکومت نے متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لے لیا

حکومت نے نجی اور سرکاری اراضی پر ٹیلی کام انفراسٹرکچر لگانے سے متعلق قانون میں ترمیم کا متنازعہ ‘پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ترمیمی بل 2026’ سینیٹ سے واپس لے لیا ہے۔
وفاقی حکومت نے آئینی مدت 90 دن ختم ہونے اور ممکنہ تاخیر سے بچنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے تاکہ تمام فریقین کی تجاویز کی روشنی میں نیا مسودہ پیش کیا جا سکے۔














