میرے بھائی کی شادی ہو رہی ہے اورمیں یہاں کراچی میں بیٹھی ہوں، واہ،آصفہ بھٹو

0
6

بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق حالیہ افواہوں پر ان کی بہن آصفہ زرداری نے بھی ردعمل دے دیا۔
بلاول بھٹو کی جانب سے سوشل میڈیا پر شادی کی خبروں کی تردید کے بعد آصفہ زرداری نے دلچسپ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ’’میرا بھائی شادی کر رہا ہے اور میں یہاں کراچی میں بیٹھی ہوں، واہ!‘‘
اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی شادی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ نہ ان کی منگنی ہوئی ہے اور نہ ہی شادی، جبکہ ان سے منسوب کی جانے والی خاتون سے بھی وہ واقف نہیں۔
بلاول بھٹو اور آصفہ زرداری کی اس سوشل میڈیا گفتگو نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی اور شادی کی افواہوں کے درمیان ایک دلچسپ اور ہلکا پھلکا لمحہ سامنے آیا۔

Leave a reply