
لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے دی، جس کے ساتھ ہی پاکستان 14 سال بعد لارڈز میں ٹیسٹ میچ ہار گیا۔
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 389 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 194 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس شکست کے بعد تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ نے 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 97 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ شان مسعود نے 26 رنز بنائے۔ بابر اعظم اور اذان اویس 6،6 رنز بنا سکے۔ محمد رضوان ایک رن جبکہ عبداللہ شفیق صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
انگلینڈ کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 208 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، تاہم پہلی اننگز میں حاصل ہونے والی 180 رنز کی برتری کے باعث انگلینڈ نے پاکستان کو 389 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عباس ایک مرتبہ پھر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، جبکہ خرم شہزاد اور محمد علی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 37.2 اوورز میں صرف 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ یوں انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 180 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔
پاکستان کرکٹ کو نیا شعیب اختر مل گیا؟
اگست 29, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سیاحوں کا پسندیدہ مقام جہاں کبھی بارش نہیں ہوتی
اپریل 27, 2024 -
لاہورکےمختلف علاقوں میں بارش:موسم خوشگوارہوگیا
اگست 28, 2024 -
رواں سال کا مکمل سورج گرہن کب ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
جولائی 15, 2026
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
| پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | |
| 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 |
| 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 |
| 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 | 27 |
| 28 | 29 | 30 | ||||














