میرے بچوں نے میرے مشکل ترین دنوں میں بھی مجھے مسکرانا سکھایا،اقراء عزیز

پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز نے ماں بننے کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بچوں کو اپنی زندگی کی خوشی، روشنی اور مستقبل قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اقراء عزیز نے لکھا کہ انہیں ماں بننا کیوں پسند ہے؟ کیونکہ زندگی کے مشکل ترین دنوں میں بھی ان کے بچے ہی وہ واحد وجہ ہیں جو انہیں مسکرانے اور امید کی روشنی دیکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
اداکارہ نے اپنے بچوں کو اپنی خوشی کا مقام، اپنی روشنی، اپنا حال اور مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی زندگی کے ہر مشکل لمحے کو خوبصورت بنا دیتی ہے۔
اقراء عزیز کے اس جذباتی پیغام پر مداحوں کی جانب سے بھی محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔















