یوالیس اوپن میں چرس کی بونے عالمی نمبر ایک کو پریشان کر دیا، سبالینکانے میچ روک دیا

0
18

نیویارک میں جاری یو ایس اوپن کے دوران دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوگئی جب عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار آرینا سبالینکا نے کورٹ کے قریب سے آنے والی چرس کی تیز بو پر میچ روک کر امپائر سے شکایت کردی۔
بیلاروس کی ٹینس اسٹار تیسرے راؤنڈ میں ازبکستان کی کمیلا رحیمووا کے خلاف ایکشن میں تھیں۔ میچ کے آغاز میں 3-0 کی برتری حاصل کرنے کے بعد اپنی سروس کے دوران سبالینکا نے کورٹ کے قریب سے آنے والی تیز بو محسوس کی اور فوراً امپائر ایوا اسڈیراکی مور کی توجہ اس جانب دلائی۔
سبالینکا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بو اتنی تیز ہے کہ ان کے لیے کھیل پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہورہا ہے۔
بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سبالینکا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں لوگوں کے تفریح کرنے یا سکون حاصل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم ان کی درخواست ہے کہ ٹینس کورٹ کے اتنے قریب ایسا نہ کیا جائے۔

Leave a reply