مصر کی عدالت نے معروف ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ کو سزائے موت سنادی

0
5

مصر کی عدالت نے اپنے ملک کی معروف ٹیلی ویژن میزبان سارہ خلیفہ اور دیگر افراد کو منشیات کی تیاری اور اسمگلنگ کے بڑے مقدمے میں سزائے موت سنا دی۔
رپورٹس کے مطابق سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو مصنوعی منشیات تیار کرنے اور ان کی اسمگلنگ کے لیے منظم جرائم پیشہ گروہ تشکیل دینے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ ملزمان پر الزام تھا کہ وہ بیرونِ ملک سے درآمد کیے گئے خام مال کو استعمال کرتے ہوئے مصنوعی منشیات تیار کرتے تھے۔
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 750 کلوگرام سے زائد منشیات اور منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال برآمد کیا گیا، جبکہ ملزمان کے قبضے سے آتشیں اسلحہ اور گولیاں بھی تحویل میں لی گئیں۔
عدالت کی جانب سے سارہ خلیفہ اور دیگر ملزمان کے خلاف سنائی گئی سزا کیس میں ثابت ہونے والے الزامات کی بنیاد پر ہے۔

Leave a reply