
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رائے کے بغیر نئے صوبوں کے قیام کے عمل میں شامل نہیں ہوں گے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پہلے بانی پی ٹی آئی کو مکالمے میں شامل کیا جائے، اس کے بعد بات ہوگی۔ پی ٹی آئی سندھ کے عوام اور ان کے حقوق کے ساتھ کھڑی ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وہ فارم 47 کی اسمبلی، 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کو تسلیم نہیں کرتے، کیونکہ ان اسمبلیوں کو آئینی ترمیم کا حق حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے شفاف انتخابات کروا کر عوام کے حقیقی نمائندوں کو اسمبلیوں میں لایا جائے، پھر نئے صوبوں کے معاملے پر بات کی جائے۔















