بلاول بھٹو کی جانب سے سندھ آمد پر خوش آمدید، سہیل آفریدی کا ردِعمل

0
4

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سندھ میں خوش آمدید کہنے پر بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا حسن سیاست، اظہارِ رائے، آزاد عدلیہ اور عوامی مینڈیٹ کے احترام میں ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کے جلسے اور جلوس عوامی سمندر کا منظر پیش کریں گے۔
سہیل آفریدی نے آئینی و جمہوری عمل میں پارلیمنٹ کی خودمختاری اور آزاد صحافت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Leave a reply