حماد اظہر کی ہتھکڑی لگے تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی

0
14

سابق وفاقی وزیرو رہنماپی ٹی آئی حماد اظہر کو عدالت میں پیش کردیاگیا۔
رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کی پولیس کی جانب سے باقاعدہ گرفتاری ظاہر کر دی گئی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ حماد اظہر لاہور پولیس کو 18 مقدمات میں مطلوب تھے، وہ 3 سال سے روپوش تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حماد اظہر کی بازیابی کے لیے ان کی والدہ نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا ۔
درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2 روز قبل حماد اظہر کو ملتان سے حراست میں لیا گیا، تاہم انہیں تاحال عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

Leave a reply