ثاقب چدھڑ کے انٹرویو پر مومنہ اقبال برہم

0
6

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے اپنے اور اپنی بہن کے خلاف لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دے دیا۔
ثاقب چدھڑ کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مومنہ اقبال نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنا مؤقف پیش کیا۔
اداکارہ نے ثاقب چدھڑ کا انٹرویو کرنے والی میزبان کے ولیمے کی ویڈیو بھی اپنی اسٹوری میں شیئر کی۔
مومنہ اقبال نے الزام عائد کیا کہ ثاقب چدھڑ نے پوڈکاسٹ اپنی دوست کے ساتھ کیا اوراسی کے سامنے ایسے ثبوت پیش کیے جنہیں اداکارہ نے جعلی قرار دیا۔
ان کے مطابق ان ثبوتوں کی تصدیق بھی میزبان کی دوست سے ہی کروائےگئی۔
اداکارہ نے ثاقب چدھڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ یہ معاملہ عوامی سطح پر لے کر آئے ہیں تو انہیں مبینہ ثبوت بھی عوام کے سامنے کیمرے پر پیش کرنے چاہئیں تھے، تاکہ لوگ خود فیصلہ کرسکیں کہ حقیقت کیا ہے اور جھوٹ کیا۔

Leave a reply