زندگی کے اس حصے میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں تھی ،ادکارہ ماہرہ خان

0
4

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ انہیں زندگی کے اس مرحلے پر دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے موقع پر ایک انٹرویو میں اپنے حمل اور اس تجربے کے بارے میں گفتگو کی۔
ماہرہ خان نے بتایا کہ جب وہ پہلی بار ماں بنی تھیں تو ان کی عمر 24 سال تھی، جبکہ اب وہ 41 سال کی ہیں اور جسمانی و جذباتی طور پر ایک مختلف عورت ہیں۔ ان کے مطابق اس بار حمل کا تجربہ جسمانی طور پر زیادہ مشکل ہے، جبکہ جذباتی طور پر خوشی کے ساتھ خوف اور تھکن بھی محسوس ہوتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ انسان اپنی زندگی کے لیے بہت سے منصوبے بناتا ہے، لیکن اللہ کی منصوبہ بندی سب سے بہتر ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تجربے نے انہیں حالات کو قبول کرنے اور اللہ کی مرضی کے آگے خود کو سپرد کرنے کا سبق دیا ہے۔
ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے شادی کی تھی، جن سے ان کا بیٹا اذلان 2009 میں پیدا ہوا۔ دونوں کی 2016 میں طلاق ہوگئی۔ بعد ازاں ماہرہ خان نے سلیم کریم سے اکتوبر 2023 میں شادی کی۔

Leave a reply