آزاد کشمیر کی صدارت کیلئے ن لیگ کا بڑا فیصلہ، ڈاکٹر نجیب نقی نامزد

0
5

مسلم لیگ ن نےآزادکشمیرکی صدارت کےلئےاہم فیصلہ کرتےہوئےڈاکٹرنجیب نقی کونامزدکردیاہے۔
مریم اورنگزیب کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدارتی امیدوار نامزد کرتے ہوئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں 53 میں سے 31 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے پاس 14 نشستیں ہیں۔ ایک آزاد رکن کی ن لیگ میں شمولیت کے بعد ن لیگ کی نشستوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔

Leave a reply